پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

بالی (پبلک نیوز) پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول۔ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائے گا۔ جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ سے آئی ایم ایف  کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ نے ملاقات کی جس میں کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست موصول ہو گئی ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ وفد پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی پروگرام کے حوالے سے بات کرے گا جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس کا سب کو ادراک ہے انہوں نے مزید کہا آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ نے آئی ایم ایف کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

 

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں