انڈین پریمئر لیگ کے میچ پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد

پبلک نیوز: بھارت کی بے وقوفی پاکستان کی دانائی، بھارت نے ملک میں پی ایس ایل نشریات پر پابندی لگائی تو پاکستان نے بھی آئی پی ایل پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔ ادھر محب وطن عوام نے بھی آئی پی ایل دیکھنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ہمارے اداکاروں پر پابندی لگائے۔ پاکستان آنے والے ٹماٹر بند کر دے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت یہ سب کچھ کرے تو ہم کیوں آئی پی ایل دیکھیں۔ حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے آئی پی ایل میچ پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری پر دستخط بھی کر دیئے۔ پابندی کی سمری کے مطابق بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔ پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی جائے۔ پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں ۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں