کک باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

بنکاک (پبلک نیوز) تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی۔

مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔

پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی۔

مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں