ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

 

لندن (پبلک نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کوجیت کے لیے309رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

 

حارث سہیل نے 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 89رنز بنائے۔ بابر اعظم69، امام الحق اور فخر زمان نے 44،44رنز بنائے۔ عماد وسیم 23، محمد حفیظ 20 اور وہاب ریاض 4رنز بنا سکے۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی 3 اور عمران طاہر نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈن مارکرم اورپھلکوایو نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں