پاکستان فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

 

پبلک نیوز: فوربز رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔۔ امریکا پہلے، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا میں فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ امریکی جریدے فوربز میں شائع گلوبل پیمنٹ پلیٹ فارم کی پے اونیرز گلوبل گگ اکانومی فہرست کے مطابق پاکستان فری لانس مارکیٹ میں بھارت، بنگلا دیش اور روس کے مقابلے میں آگے ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق فری لانس مارکیٹ میں پاکستان نے گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس 47 فیصد ترقی کی ہے۔ دنیا بھر سے فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں امریکا 78 فیصد ترقی کے ساتھ سر فہرست ہے۔ برطانیہ 59 فیصد کے ساتھ دوسرے، برازیل 48 فیصد کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 47 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔

 

یوکرین 36 فیصد کے ساتھ پانچویں، بھارت 29 فیصد کے ساتھ چھٹے، بنگلا دیش 27 فیصد کے ساتھ ساتویں، روس 20 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور سربیا 19 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معیشت کو فروغ دینے میں متعدد فری لانسرز وہ ہیں جو اپنے کیریئر کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

پے اونیر کی جنرل مینیجر ایال مولڈووین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کر رہی ہے، وہاں کے متعدد فری لانسرز کی عمر 30 برس کے اندر ہے جو کہ ایک زبردست مثال ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں