جنوری 2019 میں درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے ادارہ شماریات کی تفصیلات جاری

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان میں جنوری 2019 کے دوران درآمدات اور برآمدات میں کتنی کمی ہوئی کتنا اضافہ ہوا، اس حوالے سے پاکستان ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2019میں درآمدات میں 19 فیصد نمایاں کمی ہوگئی۔ جنوری 2019 میں درآمدی 4.5 ارب ڈالر رہی۔ جنوری 2018 میں 5.57ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں تھیں۔ جنوری 2019 میں برآمدات 4 فیصد اضافے سے 2.04ارب ڈالر رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں 31.73 فیصد نمایاں کمی ہوئی۔ جنوری 2019 میں تجارتی خسارہ 3.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.46ارب ڈالر رہ گیا۔ رواں مالی سال 7 ماہ میں درآمدی بل 5.17فیصد کمی سے 32.49ارب ڈالر رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے درآمدات میں کمی ہوئی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں