دفترخارجہ کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیوزی لینڈ، مساجد میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم محفوظ

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

حارث افضل  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں