پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاکستان کا شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ شاہین ٹو میزائل روایتی وارہیڈ کیساتھ ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تربیتی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا، تجربے کا مقصد آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو پرکھنا تھا۔

 

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق شاہین ٹو میزائل روایتی وارہیڈ کیساتھ ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شاہین ٹو میزائل 1500 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ شاہین ٹو انتہائی باصلاحیت میزائل ہو جو پاکستان کی سٹرٹیجک ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ آج کے تجربے میں شاہین ٹو نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں