دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریاں، فخر زمان، محمد عباس، شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) جنوبی افریقا کے دورہ کے لیے جوہانسبرگ میں موجود قومی کھلاڑی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے، محمد عباس کندھے اور شاداب گروئن انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا سکے۔ قومی ٹیم کے ساتھ افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے لیے کھلاڑی بینونی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا کے دوران پاکستان کو پروٹیز کے خلاف 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں