تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کا انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف

برسٹل (پبلک نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے لیے تیسرے ایک روزہ میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ گرین شرٹس نے انگلستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں پر 358 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق کی شاندار بلے بازی نے اتنے بڑے ہدف میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 128گیندوں پر 151رنز کی اننگز کھیلی۔

آصف علی 52، حارث سہیل 41، سرفراز احمد نے 27رنز بنائے۔ جبکہ عماد وسیم 22، بابراعظم 15، فہیم اشرف 13 اور فخرزمان صرف 2رنز بنا سکے۔ حسن علی 2چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ 18رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ویوکس نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں