پاکستان کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہو گی

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ آسٹریلیا میں قومی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹیموں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہو گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

پی سی بی ذرائع کے مطابق 3،5  اور 8 نومبر کو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 21 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں