پاکستان کرکٹ ٹیم قلعہ آسٹریلیا سر کرنے کے لئے آج روانہ ہو گی

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے محاذ پر نکل پڑی، دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ شاہین 31 اکتوبر کو وارم اپ میچ میں شائقین کا لہو گرما ئیں گے۔ پہلے ٹی 20 کے لئے میدان 3 نومبر کو سجے گا۔ قومی ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے سڈنی کے لئے اڑان بھرے گی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم قلعہ آسٹریلیا سر کرنے کے لئے آج روانہ ہو گی، پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے محاذ پر نکل پڑی ۔ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹونٹی 3نومبر،دوسرا 5 اور تیسرا 8 نومبرکو کھیلا جائے گا۔ شاہین ٹی 20 سیریز کے آغاز سے پہلے 31 اکتوبر کو وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

 

آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم میں 16 کھلاڑی شامل ہیں۔بابراعظم قیادت کریں گے۔ ٹیم میں خوشدل شاہ، موسی خان اور عثمان قادر کی شکل میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد عرفان، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں