سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز، گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

 

لاہور (پبلک نیوز) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے گرم موسم میں نیٹ پریکٹس سے اپنا لہو گرمایا ہے۔ تربیتی کیمپ میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو مشقیں کروائیں ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم سے دو ہاتھ کرنے کا عزم لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری۔ قذافی سٹیڈیم میں 20 ممکنہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا اور جسمانی مشقیں کیں۔ نیٹ پریکٹس میں قومی کرکٹر بولنگ اور بیٹنگ سمیت فیلڈنگ میں پسینہ بہاتے نظر آئے۔

 

21 ستمبر تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو مشقیں کروائیں۔ کیمپ کے آخری روز مصباح الحق قومی ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا حتمی اعلان کریں گے جبکہ سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں