یوم پاکستان پر عظیم الشان تقاریب کا انعقاد، اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

اسلام آباد (پبلک نیوز) یوم پاکستان کے حوالے وفاقی دارالحکومت میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔ آج ملک بھر پاکستان ڈے کے حوالے سے جشن منائے جا رہے ہیں اور شاندار تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں بھر پور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں -- یوم پاکستان: صوبائی دارالحکومتوں میں 21، وفاق میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

تقریب میں ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی موجود تھے۔ تقریب میں مسلح افواج پاکستان کی جانب سے پریڈ کے بعد دفاعی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔

پڑھنا نہ بھولیں -- 23 مارچ 1940، جب قرارداد پاکستان منظور کی گئی

اس کے علاوہ کابینہ ممبران اور آرمڈ فورسز کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود ہیں۔ صدر مملکت تقریب میں شرکت کرنے کے لیے بگھی میں سوار ہو کر آئے جہاں ان کا شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

یوم پاکستان پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی بھی نمائش ہوئی۔ پاکستان نے عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دشمن کو نیست و نابود کرنے والے ہتھیاروں کی نمائش ہوئی۔ جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جدید ترین ڈرونز اور براق سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے۔ پاکستان کے میزائل اور بھاری ہتھیار جدت کا شاہکار ہیں۔

یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ مہمانوں کو سلامی دی۔ ایف 16، جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کی گھن گرج نے شاہینوں کا لہو گرمایا۔

یوم پاکستان پریڈ میں پاک چین دوستی کی مثال جے ٹین طیاروں کی اڑان بھی دیکھنے میں آئی۔ چینی پائلٹس نے دل جیت لیے۔ پریڈ گراؤنڈ میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ چینی پائلٹ نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کی اور شاباش وصول کی۔

ایس ایس جی کے جوانوں نے قومی پرچم کے ساتھ پیرا ٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ دوست ملکوں کے جاں بازوں نے بھی فضا میں امن کےرنگ بکھیرے۔ سلامی کے چبوترے کے سامنے لینڈنگ کی اور خوب داد سمیٹی۔

پریڈ ایونیو میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے رنگ نظر آئے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں