23 مارچ یوم پاکستان کیلئے سکیورٹی پلان جاری

پبلک نیوز: پاکستان ڈے کے لیے سکیورٹی پلان جاری، پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر اسلام آباد بھر میں 2036 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پولیس فورس 4 ایس پیز کی سربراہی میں تعینات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی ڈویژن کے کل 1661اہلکار تعینات ہوں گے۔ لاجسٹک ڈویژن، پولیس ہیڈ کوارٹر اور پاکستان رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔614 پولیس اہلکار سٹینڈ بائی رکھے جائیں گے جو ہنگامی صورتحال پر طلب کیے جا سکیں گے۔

سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کو چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر میں ایک ایس پی تمام انتظامات پر نظر رکھے گا۔ ضلع بھر میں 74 پٹرولنگ گاڑیاں بھی زمہ داریاں ادا کریں گے۔ پریڈ گراؤنڈ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہاوسسز سمیت مدارس میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ علاقے میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو پاکستان ڈے سے قبل اور بعد مین ٹریفک کی روانی سے متعلق آگاہی فراہم کرے۔

آئی جی اسلام آباد سکیورٹی انتظامات کا خود مانیٹر کریں گے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اور دی آئی جی آپریشنز کو سیکیورٹی انتظامات کا ٹاسک دے دیا گیا۔ شہریوں کو سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات جاری کی گئی۔

شہریوں کو شناختی کارڈ یا پاسپورٹ رکھنے کی ہدایات ک گئیں۔ شہری ارد گرد مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں۔ سکیورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں