یوم پاکستان: صوبائی دارالحکومتوں میں 21، وفاق میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

پبلک نیوز: یوم پاکستان پر صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، وفاق میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ فضا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر سے گونج اٹھی، مساجدمیں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے۔ ائیرکموڈور رضوان ملک مہمان خصوصی تھے۔

ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ جس کے بعد فضا اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے پاک رینجرز سے چارج لیا۔ ائیرکموڈور رضوان ملک نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔

بیس کمانڈر سید صباحت حسن نے مفکرِ پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے، سکیورٹی خدشات کےباعث مزار پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیا۔

آج شام ساڑھے چار بجے واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہو گی، پاک رینجرز کے جوان مخصوص انداز میں پریڈ سے لہو گرمائیں گے۔ عوام کی بڑی تعداد پریڈ سے لطف اندوز ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں