پاکستان کا چینی کرنسی میں 'پانڈا بانڈز' جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کا چینی کرنسی میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے بانڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے لیے نئے نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے چینی کرنسی میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینی کرنسی میں پانڈا بانڈز کا حجم 50کروڑ سے ایک ارب امریکی ڈالر ہو سکتا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بانڈز کی منظوری بھی دے دی۔

 پاکستان نے 'پانڈا بانڈز' جاری کرنے کا فیصلہ چینی حکام کی مشاورت کے بعد کیا۔ بانڈز کا مقصد چینی کرنسی حاصل کرنا اور سرمایہ کاری کرنا ہے۔ جس سے پاک چین تجارت میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ اس وقت تجارتی خسارہ 10 ارب ڈالر ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں