ہائبرڈ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

پبلک نیوز: تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کر لیا۔ پاکستان نے انفارمیشن وار میں بھارت کو پچھاڑ دیا۔ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔ بھارت کے سابق کور کمانڈر نے اعتراف کر لیا۔ سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے۔ امریکا نے سیکھنے میں 18سال لگائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو فل مارکس دیتا ہوں۔ انڈیا میں سب آئی ایس آئی کو جانتے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ آئی ایس پی آر کیا ہے۔

بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انفارمیشن وار لڑنا آئی ایس پی آر سے سیکھے۔

سابق بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیری کھڑے ہوئے۔ بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملہ کی توقع تھی۔

سابق کور کمانڈر نے کہا کہ پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔ ہائبرڈ جنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ آئی ایس پی آر نےثابت کر دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں