پاکستان سے پنگا لینے کے بعد بھارت کو کس کس محاذ پر شکست ہوئی؟

پاکستان سے پنگا بھارت کو مہنگا نہیں، بہت مہنگا پڑنے لگا۔ پاکستان دشمنی پر بھارت کو پہلے جنگی محاذ پر شکست فاش  کا سامنا کرنا پڑا۔ سفارتی محاذ پر بھی بھارت  کو بدترین  شرمندگی اٹھانا پڑی۔ بھارت کو سیاسی محاذ پر بھی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔بھارتی میڈیا کا عالمی سطح پر بھی  امن دشمنی اور جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ مودی سرکار کو تازہ ترین جھٹکا معاشی محاذ پر لگا ہے۔

بھارت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہوا وہ بھی شرمناک ترین۔ بھارت نے پاکستان کو جنگی محاذ پر للکار تو پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا۔پاک فضائیہ نے 2بھارتی طیارے گرا کردشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

بھارت کو دوسری شکست سفارتی محاذ پر اٹھانا پڑی۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج  او آئی سی اجلاس میں گئیں مگرناکام لوٹیں۔ آج امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی، روس سمیت عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مودی سرکار کو تیسری شکست سیاسی محاذ پر ہوئی۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اور دانشور مودی کی بجائے پاکستان کو سچا قرار دے رہے ہیں۔ مودی کو جھوٹا ترین وزیراعظم کا لقب بھی مل گیا۔

بھارت کو چوتھی شکست میڈیا کےمیدان میں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ کھل کردنیا کےسامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا کو جھوٹوں کا چمپین ہونے کی بدنامی مل گئی۔ بھارت کے جنگجو میڈیا کا عالمی سطح پر مذاق بھی اڑایا جانے لگا۔

بھارت کوپانچویں شکست دفاعی محاذ پر ہوئی۔ عالمی سطح پر پاک فوج کی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا ہے۔ بھارتی فوجی اپنی ہی حکومت کے خلاف کھل کر بولنے لگے۔

مودی سرکار کو تازہ ترین شکست معاشی محاذ پر ہوئی ہے۔ امریکا نے ترجیحی تجارت کا معاہدہ ختم کر دیا جس سے بھارتی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔ بھارت کی ناکامیوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں