پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کیلئے لندن روانہ

کراچی(اسامہ عتیق) پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کیلئے لندن روانہ ہو گئی ہے۔ سولہ رکنی پاکستانی ٹیم کی قیادت نہار عالم کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹ میں انگلینڈ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ اگست کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا مقابلہ نو اگست کو ہوگا۔


کپتان ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم فل تیاری کر کے جا رہی ہے، قوم جیت کی دعا کرے۔ نہار عالم کا کہنا تھا کہ قوم کو عید الاضحی اور جشن آزادی کا تحفہ چیمپئن بن کر دینا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری پی ڈی سی اے کے مطابق پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ ٹیم کو یقین ہے کہ چیمپئن بن کر وطن واپس لوٹیں گے۔


پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے قومی کپتان سمیت ٹیسٹ کرکٹرز کی نیک تمنائیں۔ پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا اس بار بھی چیمپئن بن کر آئے گی۔  

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں