پاکستان کا بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاکستان کا بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر کے مطابق شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل کے تجربے کا مقصد آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بیلسٹک میزائل نصر کم سے کم قابل بھروسہ ڈیٹرنس پالیسی کا حصہ ہے۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نصر میزائل کا تجربہ دیکھا۔

ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، اعلی فوجی حکام اور سائنس دان بھی تجربے کے موقع پر موجود تھے۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے اعلی تربیتی معیار اور تیاری کو سراہا۔

 

جنرل زبیر محمود حیات نے جدید میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ نصر بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا سٹرٹیجک اثاثوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی گئی۔ نصر میزائل موبائل لانچنگ سسٹم سے داغا جاتا ہے۔ نصر میزائل شوٹ اینڈ سکوٹ ویپن سسٹم جو ہمہ وقت نقل و حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نصر میزائل ہر طرح کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور فضائی دفاع کے نظام کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے۔

 

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں