پاک سری لنکا سیریز، محمد حفیظ، شعیب ملک سیریز سے آؤٹ

 

لاہور (پبلک نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی سیریز سے آؤٹ جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مصباح الحق ٹی 20 اور ون ڈے حتمی ٹیموں کا اعلان 21 ستمبر کو کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہو گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے جبکہ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

 

سیریز کی ٹیم انتظامیہ میں مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کر دیے گئے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں