پاکستان میں شرح ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

پبلک نیوز: پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی معاشی مشکلات بڑھنے کا اشارہ دے دیا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی شرح ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں دوہزار انیس میں ترقی کی شرح تین اشارعیہ چار فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی دو ہزار بیس میں شرح ترقی میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مالی سال دو ہزار بیس میں ترقی کی شرح دو اشارعیہ سات فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بھارت، سری لنکا میں کمی ہوئی۔ پاکستان میں دو ہزار اٹھارہ میں ترقی کی شرح پانچ اشارعیہ آٹھ فیصد رہی تھی۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح فروری دو ہزار انیس میں آٹھ اشارعیہ دو فیصد رہی۔ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں مہنگائی کی شرح چھ اشارعیہ ایک فیصد تھی۔ رواں مالی سال اور اگلے مالی سال میں پاکستان کے مالیاتی اور تجارتی کھاتوں کے خسارے بڑھنے کا امکان ہے۔

 

پاکستان میں پرائیویٹ سرمایہ کاری میں صفر اشارعیہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال دو ہزار اٹھارہ میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں چار سو سینتس ارب روپے خرچ ہونگے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں