پاکستان کے پہلے سب سے مہنگے انتخابات

اسلام آباد (پبلک نیوز) 2018 کا الیکشن ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا تریں الیکشن ہونے جا رہا ہے ان انتخابات پر آنے والے اخراجات گزشتہ 2 الیکشن پر خرچ ہونے والی مجموعی رقم سے 3 گنا بڑھ چکے ہیں اس میں زیادہ تر رقم اہلکاروں کی تعیناتی پر خرچ ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اندازے کے مطابق 2018 کے انتخابی عمل پر تقریبا 21 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہونے جا رہی ہے۔ جس میں سے آدھی رقم تقریبا 10 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد انتخابی عمل، جس میں انتخابی مواد کی چھپائی، پولنگ اسٹاف کی تربیت، مواصلات، الیکشن میں اپنے فرائض انجام دینے والے عملے کے معاوضے،اور دیگر معاملات کی مد میں خرچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں ہونے والے عام انتخابات پر ایک ارب 84 کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے، جو 2013 کے عام انتخابات میں بڑھ کر 4 ارب 73 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی، یعنی اس میں تقریباً 157 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں