حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کر لیں

پبلک نیوز: حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کر لیں۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تمام تر اضافے مرحلہ وار کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیل آؤٹ پیکج کے لیے پاکستان حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔ جس کے بعد گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی اور گیس قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے تین سال میں 340 ارب روپے عوام سے وصول کیےجائیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیے برآمدی صنعتوں کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیتمیں طے کرنے والے ادارہ اوگرا کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ اوگرا گیس نرخوں کے تعین میں آزادانہ فیصلے کرے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں