'مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ایکسپریس چوک تا ڈی چوک انسانی زنجیر بنائی جائیگی'

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ایکسپریس چوک تا ڈی چوک انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان بھی انسانی زنجیر کا حصہ بنیں گے۔ کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

 

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی زنجیر وزارت خارجہ سے پی ٹی وی چوک تک طویل ہوگی۔ وزارتوں کے افسران اور ملازمین انسانی زنجیر کا حصہ بنیں گے۔ تمام افسران اور ملازمین تین بجے ڈی چوک پہنچ جائیں۔ تمام وفاقی سیکرٹریز کو سٹاف کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں