پاکستان کی جانب سے 200بیڈ کا ہسپتال افغانستان کو تحفہ

پبلک نیوز: پاکستان نے 200 بیڈ کا جدید ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ ہسپتال کا نام محمد علی جناح ہسپتال کابل رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

وزارت پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے افغانستان کے  وائس پریزیڈنٹ نےمحمد سرور دانش اور افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر فیروالدین فیروز کی موجودگی میں 24 ملین ڈالر مالیت کا یہ ہسپتال آج ایک تقریب میں افغانستان حکومت کے ھوالے کر دیا

 افغانستان کے پبلک ھیلتھ منسٹر نے کہا پاکستانی حکومت کی طرف سے ہسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کیا۔ حکومت کا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ھے کہ پاکستا افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ھے

 افعانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے کہا اس جناح ھسپتال کے تحفے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں