پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

لاہور(مستنصر عباس) پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں، بھارت کے مزید ایک سو ماہی گیر رہا کر دیئے گئے، ہمسایہ ملک کے مائی گیر واہگہ بارڈر لاہور کے راستے اپنے ملک لوٹے گئے۔

 

دل میں گھر پہنچنے کا ارمان، آنکھوں میں آزادی ملنے کی چمک اور چہروں پر پیاروں سے ملاقات کی خوشی سجائے بھارتی مائی گیروں کو امن کے حامی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا، جہنیں واہگہ بارڈر لاہور کے راستے واپس وطن بیھج دیا گیا۔ واہگہ بارڈر سے بھارت لوٹنے والے ماہی گیروں نے حکومت پاکستان کے فیصلے کو خوب سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔


بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ گھر والے یاد آ رہے تھے، سولہ ماہ سے زائد قید كے بعد اب رہاٸی ملی، ایک سو رہا ہونے والے مائی گیروں کو مالی امداد کے ساتھ سفر کے لئے ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا، ہمسایہ ملک کے ماہی گیروں نے جیل حکام کے اچھے برتاؤ کی تعریف کی اور یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ وہ سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں