اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان اور بھارت کے باسیوں کے دلوں کو جوڑنے کے لیے پاکستان نے امن کا ایک اور چراغ روشن کر دیا۔ بھارتی سکھوں کے لیے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔ کرتار پور سرحد پر سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر کو رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں بھارتی اور سکھ قیادت کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہم منصب ششما سوراج، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کو اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی۔
احمد علی کیف 2 ماه پہلےOn behalf of Pakistan I have extended an invitation to External Affairs Minister Sushma Swaraj @SushmaSwaraj ,Capt Amarinder Singh @capt_amarinder & Navjot Singh Sidhu @sherryontopp to attend the groundbreaking ceremony at #Kartarpura on 28 Nov, 2018.#PakistanKartarpuraSpirit
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 24, 2018