انگلینڈ سے واحد ٹی ٹونٹی ہارنے کے باوجود پاکستان کی حکمرانی قائم

پبلک نیوز: انگلش ٹیم سے ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے کا باوجود شاہین ٹی ٹونٹی کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی کے 80 ممالک پر حکمرانی قائم ہے۔ بلے بازوں میں بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔

 

پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے 80 ممالک پر حکمرانی قائم ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے باوجود پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بلے بازوں میں بابراعظم کی نمبرون کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی ہے۔ دیگر ٹاپ ٹین بلے بازوں میں فخرزمان کی 9ویں پوزیشن برقرار ہے۔

 

باولنگ میں پاکستان کے عماد وسیم، شاداب خان اور عادل رشید کو نیچے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ فہیم اشرف باولنگ فہرست میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راونڈرز کی فہرست میں گلین میکسویل کی حکمرانی برقرار ہے تاہم کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ 

 

ٹیمز کی ٹاپ 10 پوزیشنز میں نمبرون پاکستان کے علاوہ انگلینڈ دوسرے، ساؤتھ افریقا تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پو موجود ہے۔ نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز 9ویں اور بنگلہ دیش 10ویں نمبر پر ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں