پاکستان ایف اے ٹی ایف کا محاذ لڑنے کیلئے تیار، اجلاس آج سے شروع ہو گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پیرس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کا محاذ لڑنے کے لیے تیار، فیصلہ کن اجلاس آج سے پیریس میں شروع ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام اہداف میں پیش رفت کی گئی ہے۔ پاکستان نے ابتدائی اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کر دیں ہیں۔

 

پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا بلیک لسٹ میں جائے گا؟ فیصلہ پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ہو گا۔ پاکستانی وفد وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پیرس پہنچ گیا ہے اور ابتدائی اجلاس کے لیے اپنی سفارشات بھی پیش کر دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام اہداف میں پیش رفت کی گئی ہے۔ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے جامع اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

 

پاکستانی وفد میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا حکام شامل ہیں۔ اجلاس میں پیش کرنے کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کر لی ہے، جو سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن پاکستان نے تیار کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں