ساف فٹبال چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پبلک نیوز: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق ساف فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔ 13 سال بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا لیکن دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی بھارتی ٹیم نے پاکستان پر برتری حاصل کی اور پھر اسے بڑھا کر تین صفر تک لے گئے۔

پاکستان کے حسن بشیر نے 85ویں منٹ میں گول کر کے انڈیا کی برتری کو کم کر دیا مگر میچ میں کامیابی انڈین ٹیم کے نام رہی۔

خیال رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد ساف چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ مالدیپ سے ہو گا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں