ابوظہبی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز کے نام

ابوظہبی (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے آسان ہدف مشکل بنا کر مہمان ٹیم کے لیے فتح کی راہ ہموار کی۔

ابوظہبی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے 4 رنز سے جیت لیا۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو سرفراز الیون پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 176 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 171 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اظہر علی کی 63 اور اسد شفیق کی 45 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اعجاز پٹیل نے پانچ جبکہ ایش سودی اور نیل واگنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں