پاکستان کی پھر سے بھارت کو تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی۔ خط میں تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کر دی۔

 

وزیراعظم عمران کا بھارتی وزیراعظم کو خط، سفارتی ذرائع مطابق خط میں بھارتی وزیراعظم کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام سے خطہ میں ترقی آسکتی ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ خطہ میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے، مذاکرات کے ذرئعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحکام ضروری ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں