آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ جاری، 135پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا پہلا نمبر

پبلک نیوز: شاہین ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بہترین بیٹسمین ہو یا بہترین باؤلر پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ بلے بازوں میں بابر اعظم کا پہلا جبکہ باؤلنگ میں شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی میں حکمرانی برقرار ہے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی۔ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تیسرے نمبر پر آگئی۔

پاکستانی ٹیم 135پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور جنوبی افریقا 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھی پاکستان کا قبضہ ہے۔ 885 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بہترین 10 بولرز میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان 720 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید 709 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں