فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل عالمی نمائش میں پاکستان کا چوتھے بڑے ملک کا اعزاز

 

فرینکفرٹ (پبلک نیوز) ہیم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش کا میلہ سج گیا۔ فرینکفرٹ میں سجنے والی نمائش میں پاکستان نے چوتھے بڑے ملک کی حیثیت سے نمائندگی کا اعزاز اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل، آرکیٹیکٹ اور انٹیریئر ڈیزائننگ کی عالی شان نمائش کی ہر سو چکا چوند پھیل چکی ہے۔ فرینکفرٹ میں سجنے والی عالمی نمائش میں پاکستان کی 222 کمپنیاں شامل ہیں۔ نمائش میں دنیا بھر سے 65 ملکوں کی 2900 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔

 

Related image

 

نمائش میں زوروشور سے شرکت کرنے والے کاروباری افراد بھی عالمی نمائش کے انعقاد پر پرجوش نظر آئے جبکہ ہیم ٹیکسٹائل کو پاکستان برآمدات میں اہم کردار کی حامل نمائش قرار دیا گیا۔

 

بین الاقوامی نمائش میں کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ٹیکسٹائل یونیورسٹیوں کے 50 طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کر کے عالمی مارکیٹ کے جدید رجحانات سے متعلق جانکاری حاصل کی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں