وزیراعظم اور پومپیو ٹیلیفونک گفتگو: پاکستان کی تردید کے باوجود امریکا موقف پر ڈٹ گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل  نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی وضاحت کردی ان کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان حقائق کے برعکس ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مائیک پومپیو کی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق جاری بیان پر قائم ہیں۔

وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی وضاحت کردی۔ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان حقائق کے برعکس ہے۔ دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوؤرٹ  کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مائیک پومپیو کی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق جاری بیان پر قائم ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستان کی نئی سویلین حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں