بیرون ملک سے آنیوالی رقوم پر کٹوتی نہیں ہو گی، پاکستان پوسٹ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان پوسٹ نے بیرونِ ملک سے مفت ترسیلات زرسروس کا آغاز کر دیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم پر کٹوتی نہیں ہو گی۔

 

پاکستان پوسٹ نے بیرونِ ملک سے مفت ترسیلات زر سروس کا آغاز کر دیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ بیرون ملک سے آنے والی رقوم گھر تک پہنچائیں گے۔ بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم مفت وصول کی جا سکیں گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر اور قانونی راستہ دے رہے ہیں۔ عوام کو سہولت دیں گے تو محصولات زر آئے گا۔ اس سے ہمیں بدلہ اور حوالہ سے بھی نجات ملےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 ہزار جگہوں پر پاکستان پوسٹل سروس موجود ہیں۔ 27 ہزار جگہوں پرنیشنل بینک کی سہولت موجود ہوگی جلد بیرون ملک سے آنے والی رقوم عوام کو گھر تک پہنچائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ 500 روپے سے 50 ہزار تک گھر پہنچاتا ہے، پاکستان پوسٹ سے ایک دن کے اندر اندر بھی چیزیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ برآمدکنندگان کو سہولت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں