پاکستان ریلوے نے کراچی میں بسنے والے پردیسیوں کی خواہش پوری کر دی

کراچی(اسامہ بن عتیق) کراچی میں بسنے والے پردیسیوں کی خواہش پوری ہو گئی، کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 سو 34 مسافروں کو لیکر پشاور کے لئے روانہ ہو گئی، دوسری جانب دیگر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافر سراپا احتجاج ہیں۔

 

پاکستان ریلوے کی عید خصوصی عید ٹرین، پردیسیوں نے ٹکٹ کٹوالئے اور پشاور جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین میں سوار ہو گئے،اندروں ملک جانے والے مسافروں کے چہرے خوشی سے کھلے دکھائی دیئے۔ مسافر کہتے عید اسپیشل ٹرین کا چلنا خوش آئند ہے۔ امید ہے واپسی کے لئے بھی خصوصی ٹرین چلائی جائے، اس موقع پر ڈویژنل کمشنر آفیسر اسحاق بلوچ کا کہنا تھا کہ عید ٹرین میں 734مسافر سفر کر رہے ہیں، جس سے ریلوے کو 13لاکھ روپے کا منافع ہو گا۔

 

پہلی عید ٹرین پیر کی رات گیارہ بجے پشاور پہنچے گی۔ایک جانب عید اسپیشل ٹرین وقت مقررہ پر روانہ ہوئی، تو دوسری جانب دیگر ٹرینوں کا شیڈیول تاحال تاخیر کا شکار ہونے پر مسافر پھٹ پڑے، کہا کہ تین سے چار گھنٹے خوار ہونا پڑ رہا، ہمارے ساتھ نارواں سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ دوسری خصوصی عید ٹرین پیر کو کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیئے روانہ ہو گئی، جس میں سات سو اسی مسافر سوار کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں