پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا

لاہور(کرار ہمایوں) عوام کو ریلف فراہم کرنے کی دعوے ہوا ہو گئے، پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کا اطلاق کر دیا۔ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک بڑھا دیے گئے۔ ٹرینوں کی آمدو رفت کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

 

22 جون کو وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر بڑھانے کا اعلان کیا جس پر عمل درآمدشروع ہو گیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق ٹرین کی تمام کلاسوں پر ہو گا۔ اکانومی کلاس کے کرایوں میں زیادہ سے زیادہ 100 روپے تک اضافہ کیا گیا، سپیشل ٹرینوں کے کرائے بھی پرائیوٹ چلنے والی ٹرینوں کے برابر کر دیئے گئے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلویز پبلک سروس ہے کرایوں میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔ ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول تا حال متاثر ہے۔ ٹرینوں کی آمد و رفت کم سے کم 2 گھنٹے تاخیر معمول اور زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں ۔ جبکہ ریلویزترجمان کے مطابق 60 فیصد تک ٹرینوں کی آمد و رفت پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی وجہ نئی ٹرینوں کے چلنے اور بوگیوں کی کمی ہے۔ ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر کے ساتھ کرایوں میں اضافہ جاری ہے۔ ہزارہ اورفرید ایکسپریس  ٹرین کے کرائے 14اور 21 اگست سے بڑھ جا ئیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں