ریلوے پولیس کی کارروائی، لاہور سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، لاہور سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ہیروئن کے 555 گرام وزنی  2 پیکٹ لاہور سے بھارت جانے والی گڈز ٹرین کی بوگی میں چھپائے گئے تھے۔

 

پاکستان ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، لاہور سے بھارت ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ہیروئن  کے 2 پیکٹ کُل وزن 555 گرام لاہور سے بھارت جانے والی گڈز ٹرین کی بوگی نمبر 60618 میں چھپائے گئے تھے۔ پاکستان ریلوے پولیس انسپکٹر غلام عباس کھچی، انسپکٹر رانا بابر و دیگر عملہ ریلوے پولیس نے دوران چیکنگ ہیروئن برآمد کر لی۔

 

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان نے موثر کارروائی کرنے پر ایس پی ریلوے پولیس لاہور شاہد نواز اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 

ٹرین میں ہیروئین رکھنے پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شارق جمال خان نے ڈی ایس پی افتخار کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جو 3 دن میں تفتیش کرکے  رپورٹ پیش کرے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں