سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط موصول

پبلک نیوز: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط بھی موصول ہو گئی۔ رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم آٹھ ارب چھیاسی کروڑ ڈالر جبکہ زرمبادلہ ذخائرکا مجموعی حجم پندرہ ارب پچیس کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط بھی موصول ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر مل چکے ہیں۔ رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم آٹھ ارب چھیاسی کروڑ ڈالر جبکہ زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم پندرہ ارب پچیس کروڑ ڈالر ہو گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے اور اس پر سالانہ تین فیصد منافع دینا ہو گا۔ اس میں مؤخر ادائیگوں پر تیل کی سہولت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 23اکتوبر2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو سالانہ3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔ بقیہ دو ارب ڈالر آئندہ چند روز میں مل جائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں