امن کی جانب ایک اور قدم، پاکستان نے 100بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

لاہور (کرار ہمایوں) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستان کی جانب سے ایک اور امن کا پیغام۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر 100 بھارتی ماہی گیروں کو واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔

ایک جانب بھارتی جارحیت کی سازش وزیر خارجہ نے بے نقاب کی تو دوسری جانب امن کا پیغام دیتے ہوئے حکومت پاکستان نے 100 ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ ماہی گیر وں کو خصوصی امتظامات کرتے ہوئے بھارت روانہ کیا گیا۔

بھارتی ماہی گیر کراچی سے علامہ اقبال ایکپسریس کے ذریعہ لاہور پہنچے اور بھارت پہنچنے کی خوشی چہروں پر عیاں رہی۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے انہیں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو 5 ہزار فی کس اور زاد راہ بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے فراہم کی۔

بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکورٹی میں لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایدھی فاونڈیشن کی بسوں پر واہگہ باڈر پنچایا گیا۔ واہگہ باڈر پر بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں