پاکستان کی سعودی عرب سے عمرہ پر دو ہزار ریال اضافی فیس ختم کرنے کی درخواست

اسلام آباد (پبلک نیوز) عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال اضافی فیس کے معاملہ پر پاکستان نے سعودی عرب کو عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال اضافی فیس ختم کرنے کی درخواست کی ہے، گذشتہ سال 17 لاکھ 65 ہزار پاکستانیوں نے عمرہ ادا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے دو سال سے کم عرصے میں عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال اضافی فیس مقرر کی ہے۔ 1437 ہجری میں عمرہ کرنے والے 1440 ہجری میں عمرہ کی ادائیگی پر اضافی دو ہزار ریال نہیں دینگے۔

دو ہزار ریال کی اضافی فیس پہلے ہر سال عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے تھی تاہم سعودی عرب نے اضافی فیس ہر سال کی بجائے دو سال کے اندر دوبارہ عمرہ کی ادائیگی کرنے والے زائرین کے لئے کردیا۔ گزشتہ سال پاکستان سے 17 لاکھ65 ہزار افراد نے عمرہ ادا کیا اور اسلامی ممالک میں عمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان پہلے نمبر پر رہا۔ دو ہزار سولہ سترہ میں چودہ لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ ادا کیا۔

حکومت پاکستان نے دو ہزار ریال کی اضافی فیس کے حوالے سے سعودی عرب کو درخواست کی ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے دو ہزار ریال اضافی فیس کی شرط ختم کر دی جائے تاہم ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے جواب نہیں آیا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں