پاکستان کا 190ممالک کیلئے ویزہ شرائط میں نرمی کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی۔ 190سے زائد ممالک کے لیے ویزہ شرائط نرم کی جائیں گی۔ ایک ماہ میں نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ہو گا۔

ابتدا میں 60 ممالک کو آن آرایئول، آن اںٹری ویزہ ملے گا۔ 100سے زائد ممالک کو آن لائن اپلائی کرنے پر الیکٹرانک ویزا ملے گا۔ کابینہ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ190 سے زائد ممالک کے لیے وزیر شرائط نرم کررہے ہیں، ایک ماہ میں پالیسی کا اعلان ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ قومی ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلہ پر کابینہ کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں