پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کمی، سونا 150 روپے سستا

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 353 پوائنٹس کمی سے 31 ہزار 555 پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے کم ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 87 ہزار 100 روپے میں فروخت ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مندی کا رحجاج برقرار رہا۔ 100 انڈیکس 353 پوائنٹس نیچے آ گیا۔ کاروبار کا اختتام 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر 3 ارب 97 کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

 

انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 156 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

 

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 87 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 129 روپے کم ہو کر 74 ہزار 674 روپے میں فروخت کیا گیا۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 1 ڈالر اضافے سے 1502 ڈالر کا ہو گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں