پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح چھونے کے بعد بہتری کی طرف گامزن رہا۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2585 پوائنٹس اضافے سے 31350 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح چھونے کے بعد بہتری کی طرف گامزن رہا۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2585 پوائنٹس اضافے سے 31350 کی سطح پر بند ہوا۔

 

ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب ارب روپے ہوگئی۔ اوسط یومیہ کاروباری حجم 17 کروڑ 44 لاکھ شیئر رہا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جہاں تیزی کا رحجان رہا وہیں ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوا۔ 158.66 سے کم ہو کر 157.52 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 40 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.30 سے کم ہو کر 157.90 روپے کا ہو گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں