پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 795 پوائنٹس کا اضافہ

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30467 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ایک ہفتے میں اوپن ایکسچینج میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار467 کی سطح پر بند ہوا۔ شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن 105 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار187 ارب روپے ہو گئی۔

 

دوسری جانب ڈالر کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہوکر 156.32 پیسے ہر بند ہوا۔ جبکہ اوپن ایکسچینج میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن ایکسچینج میں ڈالر 157.20 سے کم ہوکر 156.70 روپے کا ہو گیا۔ موبائل کمپنیوں کی جانب سے لائنسنس کی تجدید کے لیے 44 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں