پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پی آئی اے ڈیفالٹر قرار

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو 22 مئی سے ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا، ڈیفالٹر کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تمام سیکیورٹی و ایکسچینج کمیشن کو بذریعہ نوٹس اطلاع دے دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو 22 مئی سے ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ پی آئی اے کو ڈیفالٹر سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے پر کیا گیا، تمام سیکیورٹی و ایکسچینج کمیشن کو بذریعہ نوٹس اطلاع دے دی گئی۔

سالانہ رپورٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 مئی، 2019 تھی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے فی الوقت قومی ائیر لائن کے شئیرز کی خریدوفروخت بند نہیں کی، پی آئی اے کو رپورٹس جمع کروانے کیلئے حتمی تاریخ 30 ستمبر دی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں