پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، ہفتے کے آغاز میں ہی کاروبار ہچکولے کھانے گا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ایک بار پھر انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ سو نواسی پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 36 ہزار328کی سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس دو سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ 100 انڈیکس میں 1101 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 36 ہزار416 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایم ایس سی آئی انڈیکس سے 1 سے 2 کمپنیوں کے ڈی لسٹ ہونے کی خبریں بھی مارکیٹ پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ شئیرز کی قیمتیں مسلسل کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 185 ارب روپے ڈوب گئے۔

 ڈالر کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132 روپے پر برقرار ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں